خانیوال میں پریمی جوڑے کی خودسوزی ~ The News Time

Tuesday, 15 November 2011

خانیوال میں پریمی جوڑے کی خودسوزی


خانیوال: پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے نے خود کو آگ لگالی ہے۔
ذرائع کے مطابق لڑکا اور لڑکی دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔
اہل علاقہ کا کہناہے کہ لڑکی کی 3 ماہ قبل شادی ہوچکی تھی لیکن وہ طلاق لے کر محبت کی شادی کرنا چاہتی تھی۔
خود سوزی کرنے کے بعد لڑکی اور لڑکے کو تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا ہے۔

0 comments:

Post a Comment