نبیل گبول کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ~ The News Time

Tuesday, 15 November 2011

نبیل گبول کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان


اسلام آباد: پاکستان کی حکومتی جماعت پیپلز پارٹی کے ناراض رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے دوران عمران خان اور نبیل گبول نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا کہ شاہ محمود قریشی کے پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں اور پھر پیپلز پارٹی کے ناراض ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول کی عمران خان سے ملاقات ملکی سیاست تبدیلی کا اشارہ ہے۔
دوسری جانب نبیل گبول نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کراچی میں موجود ہوں اور تحریک انصاف والے غلط خبریں چلا کر پروپگینڈا کر رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment