فی الحال ایس ایم ایس اسکین کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا ~ The News Time

Tuesday, 22 November 2011

فی الحال ایس ایم ایس اسکین کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے ترجمان  نے کہاہےکہ  ملک میں  موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے قابل اعتراض الفاظ بھیجنے پر پابندی کا منصوبہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ  ادارے نے فی الحال  ایس ایم ایس اسکین کرنے کے قابل اعتراض اور بے ہودہ الفاظ نکالنے کے  حوالے سے فیصلہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ سول سوسائٹی،موبائل فون آپریٹرز سے لفظوں کی فہرست پر مزید مشاورت کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان بھر کے میڈیا میں یہ بات گردش کرتی رہی ہے کہ پی ٹی اے نے 1695 الفاظ پر پابندی کے احکامات جاری کردی ہے۔

0 comments:

Post a Comment