منورحسن رکاوٹ نہیں، قاضی ~ The News Time

Wednesday, 26 October 2011

منورحسن رکاوٹ نہیں، قاضی


اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ منور حسن متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں رکاوٹ نہیں، ایم ایم اے الیکشن سے پہلے بحال ہوجائے گی اور اس کی بحالی میں کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔
ادارہ فکرو عمل کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیان پرتبصرہ کرکے وہ دونوں کے درمیان خلیج بڑھانا نہیں چاہتے تاہم یہ بات درست نہیں ہے کہ منورحسن ایم ایم اے کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مذہبی جماعتیں ایم ایم اے کی بحالی پر متفق ہیں اور وہ اب بھی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ ہیں، وہ اجلاس تو بلاسکتے ہیں تاہم مشاورت سے ہی ایسا کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment