ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑنے والے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ ریمنڈ ڈیوس کے واقعے کے بعد صدارتی دباؤ پر وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا،ذرا انتظار کریں 27 نومبر کے جلسے کے بعد سب کچھ تھیلے سے باہر آجائےگا ۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ میرے خلاف بات کرنےوالے اپنا حق تنقید استعمال کررہے ہیں جن کو چابی کہیں اور سے بھری جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری وزارت داخلہ و خارجہ سے اس کے استثنٰی کا مطالبہ کیا تھا جس پر میں نے انکار کیاتھا جس کے بعد مجھے مختلف وزاتوں کی آفر ہوئی ۔
شاہ محمود قریشی نے تنقید کرنے والوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ میں نے وزارت چھوڑی مجھے سے لی نہیں گئی اگر ایسا ہوتا تو وزاتوں کی حلف برداری کی تقریب میری وجہ سے 45 منٹ لیٹ نہ کی جاتی ۔
انہوں نے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی آئینی حثیت کھو چکی ہے اس کو اب اسمبلیوں سے باہر نکل کر عوام سے نیا مینڈیٹ لینا چاہیے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ میں نے اصولوں پر سیاست کی ہے میں شہری بابو نہیں اپنے فیصلے عوام کے درمیان کروں گا جبکہ نئے سیاسی لائحہ عمل کو 27 نومبر کو گھوٹکی کے جلسے میں کروں گا جب کہ ایسی خبریں سننے میں آرہی ہے کہ میں نے تحریک انصاف جوائین کرلی لیکن ایسا فی الحال نہیں۔
انہوں نے کہاکہ پورے جنوبی پنجاب میں حکومت کی پالیسوں کے خلاف غصہ ابل رہا ہے کیونکہ کاشت کاروں کو یوریا کھاد بلیک مارکیٹنگ کی صورت میں انتہائی مہنگی مل ہے ۔
0 comments:
Post a Comment