بھارت سےتنازع فوری حل نہیں ہوسکتا ~ The News Time

Wednesday 16 November 2011

بھارت سےتنازع فوری حل نہیں ہوسکتا


بیجنگ: چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع کو تاریخ کا پیدا کردہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسے مسئلہ کو راتوں رات حل نہیں کیا جاسکتا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو ویمین نے بیجنگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سرحدوں پر امن قائم کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع تاریخ کا پیدا کیا ہوا ہے اور دونوں ممالک اس تنازع کو حل کرنے کی خاطر سرگرم ہیں جس کے کے لیے سیاسی تعاون کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔
لیو ویمین نے مزید بتایا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ یہ تنازعات راتوں رات حل نہیں ہوسکتے ہیں بلکہ اس میں ابھی بہت وقت لگے گا۔
 چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو ویمین نے مزید کہ سرحدی تنازع کے حل کو ایک طرف رکھ کر ہمیں سرحدوں پر فی الوقت امن قائم کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے اور سرحدوں کی کشیدگی کو دو طرفہ تعلقات پر اثر انداز ہونے نہیں دیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان خصوصی نمائندوں کی سطح کی بات چیت 28 اور 29 نومبر کے روز نئی دلی میں منعقد ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment