جرمنی:دائیں بازوپارٹی پرپابندی کامطالبہ ~ The News Time

Wednesday 16 November 2011

جرمنی:دائیں بازوپارٹی پرپابندی کامطالبہ


برلن: جرمنی میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعت این پی ڈی پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
جرمن اپوزیشن جماعت سوشلسٹ پارٹی کے رہنما فرانک والٹر شٹائن مائر نےکہا ہے کہ حکومت کو دائیں بازو کے نظریات کی حامل جماعت این پی ڈی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے جامع پالیسی تیار کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا کیا جانا بہت ضروری بھی ہے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو یہ بہت بڑی ناکامی ہوگی۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نیشنل سوشلسٹ انڈر گرائونڈ گروپ کے این پی ڈی سے روابط تھے، اس گروپ پر 9 تارکین وطن اور ایک خاتون پولیس اہلکار کو ہدف بنا کر قتل کرنے کا الزام ہے۔
دوسری جانب شہر کارلسروہے کی ایک عدالت میں نیو نازی گروپ سے وابستگی کی شبے میں ایک اور مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment