ایران جوہری ٹیکنالوجی شیئرکرےگا ~ The News Time

Wednesday 16 November 2011

ایران جوہری ٹیکنالوجی شیئرکرےگا


تہران : ایران نے اپنی جوہری ٹیکنالوجی دیگر ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ترکی کو جوہری پلانٹ کی تیاری میں معاونت کی پیشکش کردی۔
ایران کو ایک جانب جوہری ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی پابندیوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب ایران اپنے ہمسائیہ ممالک کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول میں مدد فراہم کرنے کا خواہش مند ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے مشیر محمد جاوید لاریجانی نے ایک انٹرو یو دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری پاور پلانٹ تعمیر کرنے میں ترکی کی مدد کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران دیگرممالک کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرکے چند ممالک کی اجارہ داری ختم کرنا چاہتا ہے۔
لاریجانی نے اسرائیل کی طرف سے ممکنہ فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

0 comments:

Post a Comment