لاہور: پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں17 نومبر کو شروع ہونے والے 3 روزہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
سالانہ تبلیغی اجتماع 17 نومبر جمعرات کو نماز عصر کے بعد علمائے کرام کے خطبات سے شروع ہوگا۔
اجتماع مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 10 بجے اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا، پہلے مرحلے میں لاہور،خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت دنیا بھر سے افراد شریک ہوں گے۔
تبلیغی اجتماع کے لیے رائے ونڈ کے میدان میں رضاکاروں کی بڑی تعداد تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment