سیالکوٹ: پاکستان کی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ وردی کی طاقت سے اقتدار میں آنے کے چکر میں ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے راستے اب بند ہوچکے ہیں، قبل ازوقت انتخابات کا راگ الاپنے والے جمہوریت اور پارلیمنٹ کے دشمن ہیں،تمام تر سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
فردوس اعون نے یہ بھی کہا کہ بیلٹ عوام اور بُلٹ وردی کی طاقت ہے لیکن ملک میں اب جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہے جس کا کریڈٹ صدر آصف زرداری اور حکومت کوجاتا ہے جنہوں نے ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment