الطاف محسن جمہوریت ہیں گالی نہ دیں،ملک ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

الطاف محسن جمہوریت ہیں گالی نہ دیں،ملک


اسلام آباد: پاکستان  کے وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ  الطاف حسین محسن جمہوریت ہیں ان کو گالی ہماری قیادت کو گالی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  رحمٰن ملک نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی  جمہوریت کےلیے بڑی قربانیاں ہیں ان کو دی جانے والی گالی ہمیں خود پڑتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ الطاف بھائی کی جمہوریت کےلیے دی جانے والی قربانیوں کی پیپلز پارٹی قدر کرتی ہے۔
کراچی میں رات ہونے والی دہشت گردی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ  دہشت گرد بڑی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے  تھے ۔
انہوں نے کہاکہ  واقعے مارے جانے والے دہشت گردوں میں ایک  کا تعلق پنجاب اور دوسرا سندھ سے  جب کہ باقی کی شناخت  کا عمل جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کے واک آوٹ کرنے پر  انہوں نے کہاکہ میں اپوزیشن لیڈر کے تحفظات پر بات کرنے  کو تیار ہوں۔

0 comments:

Post a Comment