شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان: پاکستان کے قبائلی خطے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی  ہوگئےہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے گھر پر 4 میزائل داغے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جب کہ ملبے کے نیچے متعدد لوگ دبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
حملے کے بعد شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment