تحریک انصاف میں مزید 6 سابق پارلیمنٹیرین شامل ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

تحریک انصاف میں مزید 6 سابق پارلیمنٹیرین شامل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں پاکستان کی سابقہ حکمراں جماعت مسلم لیگ قائداعظم کے 6 سابق پارلیمنٹیرین، مختلف اضلاع اور یونین کونسلوں کے ناظمین شامل ہوگئے ہیں۔

شیخو پورہ سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے سابق رکن میاں خالد، سردار عبدالرشید ڈوگر، شاہد منظور گل اور جاوید منظور گل نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے جب جڑاں والا سے سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام حیدر باری، شرق پور کے سابق تحصیل ناظم میجر جاوید نصراللہ اور سابق تحصیل ناظم شیخوپورہ محمد بلال ورک سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد یونین ناظمین اور  زکوۃ کمیٹیوں کے چیئرمین بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے اگر وہ تحریک میں شال ہوگئے تو گھوٹکی میں بھرپور جلسہ کریں گے۔
اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ ہمارا کام ایماندار لوگوں کوٹکٹ دینا ہے جب کہ پرانے لوگ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف جسے بھی ٹکٹ دے گی میرٹ پر دے گی۔ میرٹ کا مطلب بدنام نہ ہو، کسی کرپشن میں ملوث نہ ہو، اپنے مکمل اثاثےظاہر کرے اور اپنے حلقے سے جیت سکتا ہو۔
عمران خان نے کہاکہ جو پارٹی کے نظریئے پر پورا نہیں اترے گا اسے پارٹی سے نکال دیا جائےگا یہ غلط فہمی ہے کہ کوئی تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلے گا۔ تحریک انصاف میں کوئی بھی شامل ہوسکتا ہے لیکن الیکشن صرف وہی لڑے گا جو اپنے اثاثے ظاہر  کرے گا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ 25 دسمبر کو کراچی میں امن کا جلسہ کریں گے امید ہے کہ اس جلسے سے کسی پارٹی کو اعتراض نہیں ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment