عرب لیگ نے شام کو 3 دن کی مہلت دی ہے ~ The News Time

Wednesday 16 November 2011

عرب لیگ نے شام کو 3 دن کی مہلت دی ہے


رباط/ دمشق:  حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد بند کرنے اور مبصرین کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے3 دن کی مہلت دی ہے جب کہ مراکش اور فرانس نے سفارت خانوں پر حملوں کے خلاف احتجاجا اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔
مراکش میں عرب لیگ کے اجلاس کے موقع پر قطری رہنما نے کہا کہ سفارتی کوششیں بند گلی میں پہنچنے کے قریب ہیں۔
اس اجلاس کے موقع پر شام کے دارالحکومت دمشق میں مشتعل ہجوم نے مراکش اور متحدہ عرب امارات کے سفارتخانوں پر دھاوا بولا ہے۔
ادھر شام کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا ہے جب فرانس نے شام سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی وزیرِ خارجہ الین جوپ نے فرانسیسی پارلیمان کو بتایا کہ شام میں تشدد جاری ہے جس کی وجہ سے ہم الیپو اور لطاقیہ میں اپنے قونصل خانے بند کر رہے ہیں اور اپنے سفیر کو واپس پیرس بلا رہے ہیں‘۔
قبل ازیں مراکش میں عرب لیگ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عرب لیگ کی تجویز کو ’آخری سفارتی کوشش نہیں کہنا چاہیے کیونکہ میں تنبیہی انداز اختیار نہیں کرنا چاہتا‘۔
تاہم انہوں نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ بظاہر اس محاذ پر عرب لیگ کی کوششیں بند گلی میں پہنچنے والی ہیں۔
شیخ حمد بن جاسم آل ثاني نے کہا کہ اگر شام اب بھی تعاون نہیں کرتا تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

0 comments:

Post a Comment