ٹیچر نے طالبات کے منہ پر کالک مل دی ~ The News Time

Saturday, 29 October 2011

ٹیچر نے طالبات کے منہ پر کالک مل دی


گو جرانوالا: پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے صنعتی شہر گجرانوالا میں نجی اسکول کی ٹیچر نے سات طالبات کے منہ پر کالک مل دی۔
پاکستان کے نجی ٹیلی وژن جیو نیوز کے مطابق گجرانوالا کے محلہ چراغ نگر کی گلی نمبر تین میں نجی اسکول”اسلکالز ہائی انگلش اسکول“ میں ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر سات طالبات کے چہروں پر کالی سیاحی مل دی۔
واقعہ سے متعلق والدین کو پتہ چلنے کے بعد جب وہ انتظامیہ سے بات کرنے کےلئے اسکول پہنچے تو انتظامیہ کی جانب سے والدین کی دھمکیاں دی گئیں اور کہاکہ آپ جو کچھ کرسکتے ہو کرلو ہم نے یہ سب کیا ہے۔
احتجاج کے سلسلے میں وہاں آئے ہوئی ایک طالبہ کی والدہ نے جب منہ پر سیاحی لگانے والی ٹیچرسے کہاکہ منہ کالا کرنے کا مقصد آپ خوب سمجھتی ہیں۔ آپ کو یہ زیب نہیں دیتا۔ جس پر اس ٹیچر نے کہاکہ میں نے جو کیا ہے بالکل ٹھیک کیاہے آپ نے جو کرناہےکرلیں۔
واقعہ کی خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ ڈی سی او ایجو کیشن نے اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

0 comments:

Post a Comment