آئندہ برس متوقع طور پر روس کے صدر بن جانے والے ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ طویل اور مشکل بات چیت کے بعد ہم نے سوویت یونین میں شامل ممالک کے درمیان آزاد تجارت کا علاقہ بنانے کی راہ میں حائل مشکلات کو حل کرلیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سوویت یونین سے الگ ہونے والے11 ممالک کی تنظیم جسے آزادانہ ریاستوں کی دولت مشترکہ یا سی آئی ایس کہا جاتا ہے کے درمیان معاہدے پر دستخط جلد ہو جائیں گے۔
انھوں نے ڈالر پر عالمی انحصار کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے یوکرائن سے تجارت میں روسی کرنسی روبل کی تجارت پر زور دیا۔
0 comments:
Post a Comment