چین سیلابی علاقوں میں طبی ٹیم بھیجےگا ~ The News Time

Wednesday, 19 October 2011

چین سیلابی علاقوں میں طبی ٹیم بھیجےگا

بیجنگ : چین کی مسلح افواج نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے 50 رکنی طبی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی فوج کی طبی ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی اور یہاں 10 روز تک سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرے گی۔
یہ ٹیم پاکستانی فوج کی معاونت سے متاثرہ افراد میں وبائی امراض کی روک تھام کے لئے کام کرے گی۔
خیال رہے کہ چینی حکومت اس سے قبل 30 ملین یوآن مالیت کی ہنگامی انسانی امداد کے طور پر پاکستان دے چکی ہے

0 comments:

Post a Comment