ہلیری کا دورہ پاکستان آج ~ The News Time

Wednesday, 19 October 2011

ہلیری کا دورہ پاکستان آج

واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے دورہ پاکستان سے جو آج اسلام آباد پہنچ رہی ہیں،وہ اسلام آباد میں سیاسی اورعسکری قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ہوگا، ان کے ساتھ امریکی فوج کے نئے سربراہ جنرل مارٹن ڈپمنسی، سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس، امریکی ایلچی مارک گراس سمین، معاون وزیردفاع مائیکل فلورنی اور دیگر اعلی سفارتی حکام بھی پاکستان آرہے ہیں۔
امریکی خبررساں ادرے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واشنگٹن انتظامیہ نے اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ پاکستان سے اظہار یکجہتی اور ڈو مور کا مطالبہ کیا جاسکے۔
اے پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلی امریکی حکام کا یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے جب افغانستان میں امریکی فوج حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں امریکی و ناٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے اے پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی شدت کا آپریشن ہے لیکن وہ اس کے مقام کے بارے میں نہیں بتائیں گے۔
 امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف بہت کام۔
امریکا کے لیے دونوں ممالک کی سکیورٹی مقدم ہے۔ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی جس کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہو گئے۔

0 comments:

Post a Comment