
بلاول ہاوس کراچی میں رحمنٰ ملک اور عشرت العباد سے علیحدہ علیحدہ ہونے والی ملاقاتوں میں کہا کہ عوامی میڈیٹ کا فیصلہ آئندہ انتخابات میں ہوجائے گا جب کہ جو لوگ گو گو کا سوچ رہے ہیں وہ ہمارے دوست ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کی بات کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اس موقع پر کراچی کی موجودہ صورتحال پر جائزہ بھی لیا۔
صدر نے کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کےلیے مزید اقدامات کئے جانےٹارگٹڈ آپریشن کو جاری رکھنے کا بھی کہا اس دوران بیگم نصرت بھٹو کے انتقال پر تعزیت کےلیے آنے والوں سے تعزیت بھی وصول کی۔
دیر رات متحدہ کی جانب سےصدر کی حمایت میں ریلی کا اعلان آنے پر انہوں نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا جب کہ قانوں نافذ کرنے والے تمام اداروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
0 comments:
Post a Comment