واشنگٹن ملاعمر کو خط لکھ دے،حقانی ~ The News Time

Friday, 28 October 2011

واشنگٹن ملاعمر کو خط لکھ دے،حقانی


واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہےکہ ہم افغانستان میں امن کے لیےامریکا کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اگر واشنگٹن کو ملا عمر کے ٹھکانے کا پتہ ہے تو وہ ہماری جانب سے اسے خط لکھ دے۔
شکاگو کونسل آف گلوبل افئیر  سے خطاب کرتے ہوئے  حسین حقانی نے کہا کہ ہیلری نے افغانستان کے مسائل کے پر امن حل  کےلیے طالبا ن سے مذاکرات کی جو بات  کی ہے پاکستان اس کی  حمایت   کرتا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ  امریکا سے تعلقات برابری اور خودمختاری کی بنیاد پر ہوں گےجب کہ ہم امریکا کو طالبان سے مذاکرات کےلیے ہرممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں اس لیے کے خطے کا امن ہمیں عزیز ہے۔
حسین حقانی نے کہاکہ  نے کہا کہ سوچنا ہوگا کیا طالبان اپنے مستقل کے بارے میں کوئی سوچ رکھتے ہیں؟ وہ آزاد افغانستان میں اپنی جگہ سمجھتے ہیں؟۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بھی چاہتا ہے خطے میں امن و استحکام آئے کیونکہ اس کے اندرونی مسائل بہت گھمبیر ہیں جن کے  حل میں 100 سال لگ سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment