‘امریکا1989ءکی طرح واپس نہیں جائیگا’ ~ The News Time

Friday, 28 October 2011

‘امریکا1989ءکی طرح واپس نہیں جائیگا’


واشنگٹن:امریکی محکمہ  دفاعی  پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگاہ کردیا کہ امریکا 1989ء کی طرح واپس نہیں جائےگا  اس لیے ہم نے  اسلام آباد سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر بات چیت شروع کردی ہے۔
امریکی کانگریس میں افغانستان کےحوالے سے خصوصی رپورٹ میں  پینٹاگون نے بتایا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں کے علاوہ اندروں ملک بھی کئی اہم  کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔
رپورٹ میں  کہا گیا کہ طالبان  کو سیاسی عمل میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اتحادی افواج کے خطرہ ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع نے اپنی رپورٹ لکھا کہ  افغانستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے گذشتہ سال کے مقابلےمیں 5 فی صد کم ہوئے ہیں جب کہ امریکا  2014ء  میں فوج کے انخلا  اور سول نظام میں  بہتری کی کوششیں تیز کردے۔
امریکی کانگریس کو افغانستان میں جنگ کےموجودہ صورتحال پر  مزید  بتایا  کہ  اتحادی فو ج پر حملوں میں ہونے والی کمی  کی ایک بڑی  وجہ افغان فوج کے مشرقی سرحد  کی طرف موجود گی ہے۔
محکمہ دفاع نے اپنی رپورٹ میں دہشت گردی کی صورتحال کو کم کرنے کےحوالے چند تجویز دیں ہیں  جن میں افغان حکومت کو مضبوط کرنا بھی شامل ہے  کیونکہ کمزور انتظامیہ دہشت گردی  کی آئندہ لہری کو روکنے میں ناکام رہے گی۔

0 comments:

Post a Comment