لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہاز نے کہاہےکہ عوام کے پیسوں اور حق پر ڈاکے ڈالنے والے شخص کو صدر کہلوانے کا حق نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائے ونڈ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام حکومت کے غلط کاموں پر انہیں کوسنےکے بجائے تبدیلی کے لئے گھر سے نکل کر نواز شریف کا ساتھ دیں۔
اانہوں نے کہاکہ ملک آفتوں میں گھرا ہوا ہے، سندھ سیلاب سے تباہ ہوچکا ہے اور صدر آصف علی زرداری کو سیلاب سے متاثرہ سندھی بھائیوں کا دکھ درد بانٹنے کی توفیق نہیں ہے۔
ان کاکہناتھاکہ عدلیہ کی بحالی کی طرح ملکی بقاء کی جنگ بھی لڑیں گے۔ نوجوانوں کے ساتھ مل کر انقلاب لائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment