طرابلس: لیبیا میں اعلان آزادی کے بعد سرت میں لاشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے اجتماعی قبروں میں دفنایا جا رہا ہے۔ عبوری کونسل نے اس بارے میں تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔ لیبیا میں عبوری کونسل کیلئے ملٹری ترجمان کا کہنا ہے کہ سرت میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے 300 افراد کی لاشیں سرت شہر میں مختلف جگہ سے ملی ہیں۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ عبوری کونسل کے حامیوں کی لاشیں ہیں یا قذافی کے حامیوں کی۔ ان میں سے زیادہ تر افراد سرت کے شہری تھے۔ ان تمام کی اجتماعی تدفین سرت میں کر دی گئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment