پرتھ/ اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نےڈرون حملوں کو پاک امریکا تعلقات میں تناؤ کی بڑی وجہ قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن جیسی یک طرفہ کارروائی قابل قبول نہیں۔
پرتھ میں پاکستانی تارکین وطن کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے شدت پسندوں کے خلاف جاری کوششوں کو نقصان پہنچا، امریکا پر واضح کر دیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن جیسی یکطرفہ کارروائی مستقبل میں قابل قبول نہیں ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم متحد ہے، دہشت گرد اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے، اگر کسی کو ہماری شکلیں پسند نہیں تو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد اور مواخذے کے تحریک لائے، گلی محلوں میں گالیوں کی سیاست کرنا انتہائی نامناسب حرکت ہے۔
0 comments:
Post a Comment