قصور:ن لیگ کے رہنما کو زندہ جلا دیا ~ The News Time

Saturday, 29 October 2011

قصور:ن لیگ کے رہنما کو زندہ جلا دیا

قصور :مسلم لیگ  ن کے رہنما رانا شوکت کو نامعلوم افراد نے زندہ جلادیا ہے۔
نمائندے کے مطابق مسلم لیگ ن چھانگا مانگا کے صدر رانا شوکت اپنے ڈیرے پر سوے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے  ان کے بستر کو آگ لگادی جس سے  وہ پوری طرح جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
رانا شوکت اسپیکر پنجاب اسمبلی کے قریبی رشتے دار بتائے جاتے ہیں جن کی موت کی ابتدائی اطلاع ان کے بیٹے نے دی ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ صبح اپنے والد کا ناشتہ لے کر ڈیرے پر پہنچے تو  ان جلا ہوا پایا۔
پولیس  کے مطابق وہ سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں زندہ جلا دیا ہے۔
رانا شوکت 70 کی دہائی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھے لیکن رانا محمد اقبال کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے بعد سے مسلم لیگ کا حصہ تھے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے دفتروں کو آگ لگانے کا سلسلہ 2 روز سے جاری ہے۔

0 comments:

Post a Comment