پاکستان،بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ~ The News Time

Friday 14 October 2011

پاکستان،بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ


اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک  پاوور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کے نرخوں میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ اگست کے مہینے کے بلوں  میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کیا ہے جس کی وصولی آئندہ ماہ کے بلوں میں ہوگی۔
نیپرا کے مطابق اگست کے دوران پن بجلی کی پیداوار میں 600 ملین یونٹ کمی واقع ہوئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment