پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے راجہ خان نامی شخص کا تعلق سندھ کے علاقے کنڈیارو سے ہے جسے تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
پولیس کا کہناہےکہ 27 سالہ شخص بے روزگاری کی وجہ سے یہاں کسی ممبر قومی اسمبلی سے ملنا چاہتا تھا اور وہ اپنے دو بچوں کے ہمراہ یہاں تین دن سے موجود ہے لیکن ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔
پولیس کے مطابق اس شخص کے پاس سے ایک خط برامد ہوا ہے جس کا متن ہے کہ وہ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کررہاہے اگر وہ مرجائے تو اسے اسلام آباد میں ہی دفن کیاجائے۔
0 comments:
Post a Comment