عفت عمران گردیزی کو قائم مقام سفیر مقرر ~ The News Time

Tuesday, 22 November 2011

عفت عمران گردیزی کو قائم مقام سفیر مقرر


اسلام آباد : متنازعہ میمو اسیکنڈل پر امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کو مستعفی کرائے جانے کے بعد عفت عمران گردیزی کو قائم مقام سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے مرکزی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع دفترخارجہ کے مطابق عفت گردیزی امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کی نائب کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔
دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاکستان کے مستقل سفیر کی عدم تعیناتی تک عفت گردیزی پاکستانی سفیر کے فرائض ادا کریں گی۔
عفت عمران گردیزی پاکستان کی فارن سروسز میں ایک کیریئر افسر ہیں جنہوں نے 1987ء میں فارن سروسز کو جوائن کیا۔
انہوں نے 1993ء تک مختلف ڈویژنز میں خدمات سرانجام دیں جن میں امریکا اور اقوام متحدہ میں خدمات بھی شامل ہیں۔
1993ءسے 1998ء تک وہ ہانگ کانگ میں پاکستان کی نائب قونصل جنرل رہیں جب کہ 2001ء سے 2005ء تک وہ وزارت امور خارجہ میں ڈائریکٹرسیکورٹی کونسل اور ہیومن رائٹس ڈویژن رہیں۔
2005ء سے 2009ء تک وہ برلن میں پاکستان کی قونصلر اور پھر بعد میں منسٹر رہیں ۔
انہوں نے 2009ء میں واشنگٹن میں بطور وزیر جوائن کیا جب کہ وہ 5 اگست 2010ء کو سفارتخانے کی نائب ناظم الامور مقرر ہوئیں۔
معاشیات میں ماسٹر ڈگری ہولڈر اوردو بچوں کی ماں عفت گردیزی کو اب واشنگٹن میں قائم مقام پاکستانی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment