حسین حقانی کے استعفے پر افسوس ہوا ~ The News Time

Tuesday, 22 November 2011

حسین حقانی کے استعفے پر افسوس ہوا


واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں محکمہ امور خارجہ کے چیئرمین جان کیری کا کہنا ہے کہ امریکا میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی کے استعفے پر افسوس ہوا، ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔
واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسین حقانی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے درمیان آنے والے نشیب و فراز میں مل کر کام کیا،ان کی ذہانت اور بصیرت ہیشہ یاد رکھی جائے گی۔
سینیٹر جان کیری کا کہان تھا کہ حسین حقانی امریکا میں اپنے ملک و قوم کے زبردست وکیل تھے تاہم امریکا پاکستانی حکومت کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔
علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حسین حقانی امریکا کے قریبی دوست تھے، ہم ان کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ن کا استعفی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

0 comments:

Post a Comment