سینٹ الیکشن کاحکومتی چیلنج قبول ~ The News Time

Friday 14 October 2011

سینٹ الیکشن کاحکومتی چیلنج قبول


ملتان: پاکستان کی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما جاؤید ہاشمی نے کہاہےکہ ہماری جماعت سینٹ کے انتخابات سے فرار نہیں ہورہی بلکہ ہم حکومت کی جانب سے دینے جانے والے اس چیلنج کو قبول کرتی ہے۔
ملتان میں حدود ویلفیر سوسائٹی کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہاکہ موجودہ حکومت جب بجلی کے مسئلے کو ایک دن میں حل کرسکتی ہے تو کیا باقی مسائل حل نہیں ہوسکتے؟مگر پیپلز پارٹی عوام کے معاملات میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ حکومت کو تحلیل کرنے کی بات کررہے ہیں وہ دراصل غیر پارلیمانی اصطلاحات  استعمال کررہے ہیں جب کہ سیاسی عمل کو جاری رہنا  چاہیے۔
جاوید ہاشمی نے کہاکہ عوام کو خاموش تماشائی  بناکر سیاست دانوں نے اپنی منڈیاں لگا رکھی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment