شمالی وزیرستان: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے کے مرکزی شہر میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے 4 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے میران شاہ کے علاقے درپہ خیل میں دو میزائل کے ذریعے کے گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کرکے کے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
یادرہے گزشتہ روز شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں دو ڈرون حملے کیئے گئےتھے جس کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔
0 comments:
Post a Comment