کراچی،پولیس اہلکارسمیت9 افراد گرفتار ~ The News Time

Tuesday, 1 November 2011

کراچی،پولیس اہلکارسمیت9 افراد گرفتار

کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار،ڈکیتی،غیر قانونی اسلحہ اور منشیات رکھنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب  کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائمخانی کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک L میں شہریوں نے لوٹ مار کی واردتوں میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ  کر تھانہ تیموریہ کی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ڈی ایس پی الطاف حسین کے مطابق سرسید ٹاوٴن کے علاقے سے ایک ملزم کوگرفتار کرکے ،غیر قانونی پستول برآمد کرلی گئی جبکہ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے اتحاد ٹاوٴن سے ایک ملزم کوگرفتار کرکےمنشیات برآمد کی گئی ہے۔
ادھر موچکو کے علاقے سے ایک ملزم عارف کچھی کو گرفتار کرلیا گیا ہےگرفتار ملزم تھانہ محمود آبادکو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،جبکہ گرفتار ملزم تھانہ ٹیپو سلطان پولیس کو قتل کے مقدمے میں بھی نامزد اور مطلوب تھا۔
فیڈرل بی ایریا بلاک 11 سے اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث تین ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی ہے جو سندھ ریزرو پولیس بیس 2 میں تعینات ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول، چھینے گئے 15 موبائل فون، اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔
ایس ایس پی ڈسڑکٹ ایسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، اورچھینے گئے 12 موبائل فونز کو برآمد کرلیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment