لاہور: پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہورکے علاقے ٹاون شپ میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 3 مزدورجھلس گئے جنہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔
نمائندے کے مطابق ان میں سے40 سالہ شمیم کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی جان بچانے کی ڈاکٹرز کوشش کررہے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹاوٴن شپ کے رہائشی علاقے میں ایک گھر میں بنی جوتے تیار کرنے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر تو جلد قابو پا لیامگر اس دوران وہاں کام کرنے والے تین کاریگر شمیم،رضوان اور احمد علی جھلس گئے۔
0 comments:
Post a Comment