نئی وزارتوں کی منظوری ~ The News Time

Wednesday, 26 October 2011

نئی وزارتوں کی منظوری

اسلام آباد : پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی کابینہ کے حجم میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 4 وزاتوں کی منظوری دے دی ہے۔
ذارئع کے مطابق نئی قائم کی جانے والی وزارتوں میں نیشنل ریگولیشز اینڈ سروسز، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ، قومی ورثہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ شامل ہیں۔
ٹمینہ خالد گھرکی کو قومی ورثہ کا قلمدان ، میر ہزار بجارانی کو بین الصوبائی رابطہ کا وزیر اور میر اسرار اللہ زہری کو نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی وازرت سونپ دی گئی ہے ۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی وزارتوں کا مقصد 18ویں ترمیم پر عملدرآمد اورانتظامی امور و شفافیت کو برقرار رکھنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نئی وزارتوں کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلامیہ جلد جاری کردیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment