تازہ فٹبال رینکنگ،اسپین بدستورسرفہرست ~ The News Time

Thursday, 20 October 2011

تازہ فٹبال رینکنگ،اسپین بدستورسرفہرست

زیورخ : عالمی چیمپئن اسپین بدستور فٹبال کی دنیا کی نمبر ون ٹیم کی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین فہرست میں اسپین پہلے، ہالینڈ دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پر ہے۔
فہرست میں یورو گوئے چوتھے، برازیل 2 درجے بہتری سے 5 ویں جبکہ اٹلی بدستور چھٹے نمبر پرہے۔
فہرست میں انگلینڈ ایک درجے جبکہ یونان 3 درجے ترقی سے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ پرتگال 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں سے 8 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ارجنٹئن اور ڈنمارک کی ٹیمیں ایک درجے بہتری سے 9 ویں اور 10 ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔
تازہ فہرست میں بھارت کو 3 درجے بہتری سے 160 ویں جبکہ پاکستان اتنے ہی درجے تنزلی سے 173 پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment