کابل : افغانستان میں متعین نیٹو افواج نے شمال مشرقی علاقوں میں پاک افغان سرحد پر 115 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی افواج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ میں پاک افغان سرحد میں 15 اکتوبر سے آپریشن جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی و افغان افواج کی کارروائی میں اب تک 115 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جسے حقانی نیٹ ورک کا گڑھ مانا جاتا ہے اور یہاں گزشتہ کئی روز سے امریکی افواج کی غیر معمولی نقل و حرکت جاری ہے۔
0 comments:
Post a Comment