تل ابیب: اسرائیلی فوج کی جانب سےغزہ پر فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک ہوگئے جس کے بعد فلسطینوں کی جوابی کارروائی میں 1 اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ہفتے کو فلسطینی آبادی پر بلااشتعال بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 9 شہر ی ہلاک ہوگئے جن کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد جہادی تھے۔
ذرائع کے مطابق فلسطین میں ہلاک ہونے والوں القدس بریگیڈر کے کمانڈر احمد الشیخ شامل تھے اسرائیلی حملے کے جواب میں فلسطینوں نے اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں اسرائیل کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق فلسطین نے 20 راکٹ فائر کئے جس کے جواب ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بمباری کی جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کی فی الحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
0 comments:
Post a Comment