خرطوم : جنوبی سوڈان میں تیل سے مالا مال علاقے یونٹی سٹیٹ میں باغیوں کے حملے میں کم از کم 80 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جولائی میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد یہ بدرترین پرتشدد کارروائی تھی۔
ایک فوجی افسر نے حملے کی صدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ میں 15 عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
باغی ساؤتھ سوڈان لبریشن آرمی کا کہنا ہے کہ میوم شہر کا کنٹرول ان کے پاس ہے تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
باغیوں کے کچھ دھڑوں نے سابق باغیوں سے سمجھوتا کرلیا ہے، سابق باغیوں نے اب جنوبی سوڈان میں حکومت قائم کی ہے تاہم اب بھی چند باغی دھڑوں کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں بدعنوانی اور ابتر حالات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment