برطانوی سامراج کی خون آشامی کا راز ~ The News Time

Saturday, 29 October 2011

برطانوی سامراج کی خون آشامی کا راز


لندن : کوئی مانے یا نہ مانے مگر برطانوی ولی عہد پرنس چارلس نے برطانوی سامراج کی خون آشامی کا راز کھول دیا ہے۔
وہ اس طرھ کے پرنس آف ویلز نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان اور رومانیہ کے تاریخی و ظالم کردار ڈریکولا کے درمیان خون کا تعلق موجود ہے۔
رومانیہ کا ظالم کردار لوگوں کو سروں پر میخیں ٹھونکتا تھا تو برطانوی حکومت ٹاور آف لندن سے لوگوں کو گراتی تھی اگرچہ اب ایسا نہیں مگر شہزادے کے مطابق دونوں کے درمیان انتہائی اہم رشتہ موجود ہے جو خون کا ہے۔
برطانوی ولی عہد کا کہنا ہے کہ جنیز نے ثابت کیا ہے کہ ان کا 15 ویں صدی کے ڈریکولا سے تعلق ہے۔
پرنس چارلس اس وقت ڈریکولا کے جائے پیدائش سمجھے جانے والے ٹرانسلوانیا کے جنگلات کو تحفظ دینے کا کام کررہے ہیں۔
اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے بزرگ ڈریکولا (کیا یہ خاندان ہمیشہ سے خون کا پیاسا ہے) نے انہیں اس کام کی جانب متوجہ کیا ہے۔
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ 1987ءمیں براہم اسٹوکر نے اپنا شہرہ آفاق ناول ڈریکولا آخر کس برطانوی بادشاہ سے متاثر ہو کر لکھا تھا۔

0 comments:

Post a Comment