آئندہ الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے لیے 30 اکتوبر تک ووٹر لسٹیں مکمل کر لی جائیں گی ~ The News Time

Friday 21 October 2011

آئندہ الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے لیے 30 اکتوبر تک ووٹر لسٹیں مکمل کر لی جائیں گی

لاڑکانہ: الیکشن کمشنر سندھ سونو خان بلوچ نے کہا ہے کے آئندہ الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے لیے 30 اکتوبر تک ووٹر لسٹیں مکمل کر لی جائیں گی جو کہ مارچ 2012ء تک منظر عام پر آجائیں گی۔

ضلع لاڑکانہ میں شاہنواز بھٹو لائبریری میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان محکمہ تعلیم کے افسران و دیگر کے ساتھ منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادرا کی جانب سے ملنے والی ووٹر لسٹوں میں حد سے زیادہ غلطیاں موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد انہیں درست کر نے کا کام جاری ہے۔
ان کاکہناتھاکہ ایک کروڑ سے زائد ووٹ بغیر کسی تصدیق کے 2008ء کے الیکشن میں شامل کیے گئے سندھ میں ایک کروڑ 99 لاکھ ووٹر ہیں جب کہ جان بوجھ کے غلط لسٹیں بنائی گئیں۔غلط لسٹیں بنانے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
سونو خان بلوچ نےکہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پالیسی کے تحت نئی ووٹر لسٹوں کے حوالے سے عوام اور سیاسی پارٹیوں سے رائے لی جارہی ہے۔ اندرون سندھ سیلاب کی تباہی اور کراچی میں امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کے باعث ووٹر لسٹوں پر کام سست روی کا شکار ہے جس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن موبائل فون کمپنیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ایس ایم ایس سروس متعارف کروانا چاہتی ہے جس سے ووٹر اپنا نام ووٹر لسٹ میں ایس ایم ایس کے ذریعے بھی رجسٹرڈ کرواسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ 95 فیصد نوجوانوں کوکمپوٹرائیزڈ شناختی کارد جاری کر دئے گئے ہیں جب کہ اس وقت ڈیٹا کو کمپوٹرائیزڈ کیا جارہا ہے جس سے ڈپلیکیٹ ووٹ کی داخلہ ممکن نہیں ہو گا۔

0 comments:

Post a Comment