مولن کوبھیجاگیاخط درست ہے،تنویرخان ~ The News Time

Friday 18 November 2011

مولن کوبھیجاگیاخط درست ہے،تنویرخان


کراچی: پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ تنویر احمد خان نے کہا ہےکہ میں یقین سے کہہ سکتاہوں کہ ایڈمرل مولن کو بھیجا جانے والا خط درست ہے جیسے اسلام آباد میں ڈرافٹ نہیں کیا گیا۔
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام شاہد نامہ کے اینکر پرسن شاہد مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر احمد نے کہاکہ امریکی فوج کو سربراہ کو لکھا گیا خط منصور اعجاز سے ڈکٹیٹ کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے خط کے مندرجات کو واشنگٹن پوسٹ  میں دیکھا اس کے متن کو دیکھ کر ہی  میں کہہ رہا ہوں کہ درست ہے اب مجھے کسی بھی طرح کا کوئی شک نہیں۔
سابق سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ میمو منصور اعجاز اور حسین حقانی کے درمیان ہونے والی ای میلز سے اخذ کیا گیا ہے جس کو کسی امریکی کے ذریعے مولن تک پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ اس معاملے پر ازخود نوٹس لینا  اور حسین حقانی کو طلب کرنا چاہیے کیونکہ حکومت کبھی سچ نہیں بتائے گئی دراصل معاملہ بہت حساس  نوعیت کا ہے۔

0 comments:

Post a Comment