شرجیل کا استعفٰی بہت بڑاالمیہ،مرزا ~ The News Time

Friday 18 November 2011

شرجیل کا استعفٰی بہت بڑاالمیہ،مرزا

لندن: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہےکہ شرجیل میمن کا استعفیٰ بہت بڑا المیہ ہے۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ شرجیل پر استعفیٰ کےلیے دباؤ ڈالا گیا جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے میں اس کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ کی مشیر شرمیلا فاروقی  کو چور قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ کافی عرصے سے وزیر اطلاعات سندھ بننا چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لگتاہے اس تبدیلی کا مقصد شرمیلا کو وزیر اطلاعات بنانا ہے۔
یاد رہے کہ ذوالفقار مرزا ان دنوں لندن میں متحدہ  قومی موومنٹ کے خود ساختہ جلاوطن قائد الطاف حسین کےخلاف قانونی کارروائی کےلیے گئےہیں۔

0 comments:

Post a Comment