کابل : شورش زدہ ملک افغانستان کے صوبے قندہار میں واقع اقوام متحدہ کے زیر انتظام کام کرنے والی این جی او کے دفتر کے باہر کار کے ذریعے ہونے والے خود کش حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق پیر کی صبح خود کش حملہ آور نے کار آفس کے داخلی دروازے سے ٹکرا دی جس کے بعد 2 حملہ آور دفتر میں داخل ہوگئے جن کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکہ طالبان کی جانب سے کیا گیا جب کہ اندر داخل ہونے والے خود کش حملہ آوروں سے مقابلہ جاری ہے جو کہ قریبی پولٹری میں موجود ہیں ۔
حکام نے بتایا کہ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
ادھر طالبان کے ترجمان یوسف احمدی نے اقوام متحدہ کی زیر انتظام کام کرنے والی تنظیم پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
0 comments:
Post a Comment