’مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کوشش جاری‘ ~ The News Time

Monday, 31 October 2011

’مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کوشش جاری‘

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہاہے کہ ملک میں عام اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے ان کی حکومت کوششیں کرتی رہےگی۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں صوبائی گورنروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام غذائی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بدعنوانی پر تشویش ہے اس پر قابو پانے کے لئے ریزرو بینک آ‌ف انڈیا اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔
منموہن سنگھ نے کہا اس وقت افراط زر کی شرح پر قابو پاتے ہوئے معیشت کی ترقی کو یقینی بنانا سب سے بڑا چيلنج ہے اس سلسلے میں حکومت نے کچھ سخت قدم اٹھائے ہیں اگر اس پر جلد قابو نہ پایا جاسکا تو آنے والے دنوں میں سخت اقدامات کئے جائیں گے جب کہ غذائی اشیاء پر قابو پانے کے لیے زرعی پیداوار بڑھانے کی بھی سخت ضرورت ہے۔

0 comments:

Post a Comment