شہبازعمران سے متفق ~ The News Time

Monday, 31 October 2011

شہبازعمران سے متفق


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے وزیر اعلی ٰ شہباز شریف نے  عمران خان کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کی تجویز کی حمایت کردی ہے۔
لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بیرون ملک موجود سیاست دانوں کے اثاثوں ہی کی نہیں بلکہ ملک میں موجود اثاثے بھی ظاہر ہونا چاہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ تجویز درست ہے کہ عوام کو سیاست دانوں کے اثاثوں کی مالیت معلوم ہونی چاہیے لیکن جو خود ہی سو سو کنال کی زمین رکھےاورغریبوں کی بات کرے اسے بہرحال اپنے طرز عمل پر غور کرنا چاہیے۔

0 comments:

Post a Comment