میموپرصدرسےتفتیش ہوسکتی ہے،اعتزاز ~ The News Time

Friday 18 November 2011

میموپرصدرسےتفتیش ہوسکتی ہے،اعتزاز


اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما،سابق صدرسپریم کورٹ  بار اور سینئر قانون دان اعتزازاحسن نے کہا ہےکہ خفیہ میمو پر صدر سے ایف آئی اے تفتیش کرسکتی ہے جب کہ مقدمہ درج نہیں ہوسکتا جس کی قانونی دفعہ میں  نہیں بتاؤں گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ حسین حقانی  کےخلاف بیان درست ہو تو نتائج بڑے سنگین ہوسکتے ہیں لیکن اگر خط جعلی ثابت ہوا تو منصور اعجاز ملزم ورنہ حقانی ۔
انہوں نے کہاکہ صدر کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ انہیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔
اعتزاز احسن نے بتایا کہ میں سینٹ کے انتخابات کے بعد عام الیکشن دیکھ رہا ہوں اسمبلیوں  سے استعفیٰ دینے کا نقصان  مسلم لیگ ن کو ہی ہوگا کیونکہ موجودہ حکومت ان پر ضمنی الیکشن کروادئے گی۔
انہوں نے  شاہ محمود کے پیپلز پارٹی چھوڑنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جب کہ عمران خان کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ  ان کی 15 سالوں کی محنت رنگ لارہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment