روالپنڈی،امپیرل مارکیٹ کی127دکانیں جل گئیں ~ The News Time

Friday 18 November 2011

روالپنڈی،امپیرل مارکیٹ کی127دکانیں جل گئیں

روالپنڈی:پاکستان کے جنوبی صوبے پنجاب کے شہر روالپنڈی کے راجہ بازار کی امپیرل مارکیٹ میں آگ لگ گئی  جو کہ 127 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔
نمائندے کو ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی  الیکڑونکس مارکیٹ میں ہوئی جس کو بجھانے کےلیے فائربرگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی جس سے لاکھوں روپے کی الیکٹرونکس مصنوعات جل کر راکھ ہوگئی ہیں جب کہ تاحال آگ  پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے حادثے میں زخمی یا مرنے والے افراد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

0 comments:

Post a Comment