حقانی گراسمین ملاقات ~ The News Time

Friday 18 November 2011

حقانی گراسمین ملاقات

واشنگٹن:امریکامیں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے پاکستان اور افغانستان کےبارےمیں امریکا کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین سے ملاقات کی  ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے پاک امریکا تعلقات اور موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق 35 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں خفیہ میمو بھی زیر بحث آیا ۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق ملاقات میں پاکستان،افغانستان اور دہشت گردی جیسے ایشوز پر بھی ہوئی بات کی گئی۔
مارک گراسمین نے حسین حقانی کے بحثیت سفیر کردار کی تعریف کی جب کہ ان کی ملاقات محکمہ خارجہ کے دیگر حکام سے کروائی گئی۔
مارک گراسمین نے حسین حقانی کو اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا ۔
یاد رہے کہ امریکا میں پاکستانی سفیر کو سابق امریکی افواج کے سربراہ کو خفیہ خط لکھنے پر وضاحت کےلیے اسلام آباد طلب کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment