افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں: پاکستان دفتر خارجہ ~ The News Time

Tuesday, 1 November 2011

افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں: پاکستان دفتر خارجہ


اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں.
دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات اور افغان مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو اہمیت دیتا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ استنبول کانفرنس کے اعلامیے اور طے پا جانے والے عملی اقدامات سے ابھی پاکستان کو آگاہ نہیں کیا گیا تاہم پاکستان سمجھتا ہے کہ استنبول کانفرنس کو افغانستان میں امن و استحکام، مفاہمتی عمل اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے تعاون بڑھانے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہونا چاہیے۔
افغانستان کے حوالے سے کل استنبول میں ہونے والی کانفرنس میں امریکا، فرانس، جرمنی اور پاکستان سمیت 24 ممالک کے وزرائے خارجہ، ناٹو اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment