محرم کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور ایوان صدر کا گھیراؤ کیا جاسکتا ہے:رانا ثناءاللہ ~ The News Time

Tuesday, 1 November 2011

محرم کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور ایوان صدر کا گھیراؤ کیا جاسکتا ہے:رانا ثناءاللہ


فیصل آباد : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ محرم کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور ایوان صدر کا گھیراؤ کیا جاسکتا ہے:
فیصل آباد چمبر میں صنعتکاروں اور تاجرورں سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کر تے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہٹاؤ مہم میں عمران خان شامل ہوجائیں تو اتحاد ہوسکتا ہے۔
انہوں نے صدر زرداری کے خلاف اپنے آئندہ عزائم کا اظہار بھی کیا۔ پنجاب کے حکمرانوں کو تو صدر زرداری کو ہٹانے کی بہت جلدی ہے لیکن خیبر پختونخوا کی حکوت نے ڈٹ کر صدر کا ساتھ دینے کا اعلان کہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment